العالم کی رپورٹ کے مطابق علامہ فضل اللہ کی تدفین کے موقع پر مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لبنان کے لاکھوں افراد موجود تھے ۔ علامہ فضل اللہ کی تدفین کی رسومات میں لبنان کی اہم شخصیات کے علاوہ عالمی شخصیات بھی شامل تھیں ۔ اس موقع پر فضا امریکہ مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد اور لبیک یا حسین کے نعروں سے گونج رہی تھی۔ علامہ فضل اللہ کے جنازے اور تدفین کی رسومات میں ایران ، عراق ، شام سعودی عرب اور بحرین کے وفود کے علاوہ مختلف ادیان و مذاہب سے تعلق رکھنے والی لبنان کی مذہبی اور سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں ۔ علامہ فضل اللہ کے ایک قریبی دوست شیخ علی العفی نے کہا کہ علامہ فضل اللہ نے اپنی تمام بابرکت زندگي عالم اسلام ، مسلمانوں اور قدس کے دفاع میں بسر کی۔ لبنان کے جبل عامل کے علماء کی کونسل کے سربراہ شیخ عفیف نابلسی نے بھی علامہ فضل اللہ کی سیاسی زندگی کے بارےمیں کہا کہ علامہ فضل اللہ نے اپنے واضح افکار و نظریات کی بدولت دنیا والوں خصوصا یورپ والوں کو ایران میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب سے آگاہ کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110